ابوظبی کی بروج پلانٹ میں تین مقامات پر آگ لگنے کی تصدیق 

Apr 05, 2026 | 23:35:PM
ابوظبی کی بروج پلانٹ میں تین مقامات پر آگ لگنے کی تصدیق 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ابوظبی میں واقع بروج کے پیٹروکیمیکل پلانٹ میں حملے کے بعد تین مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، تاہم حکام کے مطابق صورتحال اب قابو میں ہے۔

ابوظبی میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے حملے کو کامیابی سے ناکام بنایا، تاہم تباہ ہونے والے اہداف کا ملبہ پلانٹ پر گرنے کے باعث آگ لگ گئی۔

میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروسز نے جلد ہی صورتحال پر قابو پالیا، کوئی زخمی نہیں ہوا، ملبہ گرنے کے مقام پر نقصانات ہوئے ہیں، جس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔