چلڈرن ہسپتال میں گاڑی سےلاش ملنے کا معاملہ،37 سالہ ڈاکٹر کی لاش مردہ خانےمنتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابد چودھری )چلڈرن ہسپتال لاہورمیں گاڑی میں سے ملنے والی ڈاکٹر لطیف (37سال) کی لاش پولیس نےضروری کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں موت کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا،گاڑی سے بدبو آنے کے بعد ہسپتال کے سیکورٹی گارڈ نے پولیس کو اطلاع دی،گاڑی میں کئی دن ڈیڈ باڈی رہنے کی وجہ سے لاش کی حالت بگڑ گئی ہ،وسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد موت کی وجہ کا تعین ہو سکے گا،نصیر آباد پولیس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے،ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم نفری کے ہمراہ موقع پر موجودہے۔
مقتول کی شناخت ڈاکٹر احمد لطیف کے نام سے ہوئی جو 4 5 روز قبل لاپتہ ہوا تھا،متوفی کینال ویو پارک سوسائٹی کا رہائشی ہے جو چلڈرن ہسپتال میں ڈیوٹی کرتا تھا،نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا،نصیر آباد پولیس نے واقعہ کے تفتیش شروع کردی،واقعہ کی وجوہات اور محرکات کا تعین مزید تحقیقات سے ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ میں ایک ہی روز میں مزید تین ڈائریکٹرز مستعفی