بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ میں ایک ہی روز میں مزید تین ڈائریکٹرز مستعفی 

Apr 05, 2026 | 13:29:PM
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ میں ایک ہی روز میں مزید تین ڈائریکٹرز مستعفی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ میں جاری بحران شدت اختیار کر گیا، ایک ہی روز میں مزید تین ڈائریکٹرز نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

 رپورٹس کے مطابق فیاض الرحمٰن نے ہفتے کو ڈھاکہ میں ہونے والے طویل بورڈ اجلاس کے فوراً بعد استعفیٰ دیا، جس کے کچھ ہی دیر بعد شانیان تنعیم اور مہراب عالم چوہدری بھی اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔

ان استعفوں کے بعد گزشتہ چھ ماہ کے دوران مستعفی ہونے والے ڈائریکٹرز کی تعداد چھ ہو گئی جو کہ بورڈ کے اندر بڑھتی ہوئی بے چینی اور عدم استحکام کی نشاندہی کرتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل کو بڑا جھٹکا ،سٹار کھلاڑی واپس روانہ ہو گئے

میڈیا چیئرمین کے مطابق بورڈ اجلاس میں ان استعفوں پر باضابطہ بات نہیں ہوئی اور مستعفی ہونے والے اراکین نے ذاتی وجوہات کو بنیاد بنایا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ اجلاس اور اندرونی معاملات اس پیش رفت کا سبب بن سکتے ہیں۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے بھی بورڈ کے معاملات اور حالیہ انتخابات کی تحقیقات جاری ہیں، جس کے باعث مجموعی صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔