جوہری تابکاری ایران اور خلیجی ممالک میں تباہی لا سکتی ہے:عباس عراقچی کا انتباہ

Apr 05, 2026 | 08:10:AM
جوہری تابکاری ایران اور خلیجی ممالک میں تباہی لا سکتی ہے:عباس عراقچی کا انتباہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایران کے بوشہر جوہری پلانٹ کے قریب مسلسل حملوں کے بعد وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے خط میں بوشہر جوہری پلانٹ کے قریب چوتھےحملےسے تابکاری اخراج کا خطرہ ظاہر کردیا۔

وزیرخارجہ عباس عراقچی نے  سوشل میڈیا پر بھی جاری بیان میں خبردار کیا کہ ایرانی جوہری پاورپلانٹ سے تابکاری کا اخراج ہوا تو یہ نہ صرف ایران بلکہ خلیج تعاون کونسل کے ملکوں میں بھی زندگی کا خاتمہ کر دے گا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے سوال کیا کہ کیا آپ کو یوکرین کے زاپوریزیا جوہری پاورپلانٹ کے قریب جھڑپوں پر مغربی دنیا کا غم و غصہ یاد ہے؟

یہ بھی پڑھیں: جارحیت جاری رہی تو خطےکو امریکا اور اسرائیل کیلئے دوزخ بنادیں گے:ایران کا دوٹوک جواب

انہوں نے کہا امریکا اور اسرائیل ایران کے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ پر اب تک 4 مرتبہ بم باری کر چکے ہیں،  ایران کی پیٹروکیمیکل تنصیبات پر حملے امریکا اسرائیل کے اصل مقاصد کی نشاندہی کرتے ہیں۔