کورونا نے مزید 43 زندگیاں نگل لیں،4ہزار سےزائد کیسز

Apr 05, 2021 | 14:43:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا کی تیسری لہر نے مزید 43 زندگیوں کے چراغ بجھا دئیے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد14 ہزار 821 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار 323 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

شہریوں کی بے احتیاطی ،مہلک وائرس مسلسل موت بانٹ رہا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے  تازہ اعدادوشمار کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار 974 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 92 ہزار 231 ہو گئی۔ ایکٹوکیسز کی تعداد 61 ہزار 450 تک جا پہنچی۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 98 اموات ہوئیں۔ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 14 ہزار 821 ہو گئی۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 66 ہزار618، خیبر پختونخوا 92 ہزار 423 اور پنجاب میں 2 لاکھ 33 ہزار 348کیسز موجود ہیں۔ اسلام آباد 61 ہزار552، بلوچستان 19 ہزار 785 ، آزاد کشمیر 13 ہزار 446 مریض ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 5 ہزار 59 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق 6 لاکھ 15ہزار 960 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔