آٹے اور روٹی کی قیمت مقرر کر دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) حکومت پنجاب نے آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 905 روپے مقرر کر دی۔
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے آٹے اور روٹی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی شیئر کر دیے جس کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلےکی قیمت 1810 روپے مقرر کی گئی ہے،روٹی کی قیمت 14روپے مقرر کی گئی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیلاب کی آڑ میں قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائےگی اس حوالے سے پنجاب حکومت نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،دوسری جانب چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ جنید عزیز نے اپنے بیان میں کہا کہ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، پاکستان میں گندم مہنگی جبکہ عالمی مارکیٹ میں گندم سستی مل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی نہ ہونے والے سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی فہرست آگئی