عمر 56 مگر لگتی 36 کی ہیں؛ ہالی ووڈ سٹار جینیفر اینسٹن نے جوان نظر آنے کا خفیہ راز بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ہالی ووڈ کی ہمیشہ فِٹ اور سٹائلش اسٹار جینیفر اینسٹن نے آخر کار اپنی سدا بہار جوانی کا راز مداحوں سے شیئر کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر اینسٹن جو 56 برس کی عمر میں بھی چمکتی دمکتی دکھائی دیتی ہیں اور ان کے چاہنے والے اکثر یہی سوچتے ہیں کہ آخر یہ کس طرح ممکن ہے؟
ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اس راز سے پروہ ہٹاتے ہوئے کہا کہ بڑھاپے کو شکست دینے کی کنجی صرف ایک ہے کہ خود سے محبت، مثبت سوچ اور کبھی ہمت نہ ہارنا۔
جینیفر نے انٹرویو کے دوران اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ خود کو صرف قسمت پر نہیں چھوڑ دیتیں، بلکہ جم میں پسینہ بہاتی ہیں، روزانہ ورزش کرتی ہیں، اور فیشلز و اسکن ٹریٹمنٹ کو بھی فراموش نہیں کرتیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بس ایسے ہی نہیں بیٹھ جاتی کہ سفید بال آ کر مجھے شکست دیں۔ جوان رہنے کا اصل راز ذہنیت ہے۔ اگر آپ کا رویہ مثبت ہو تو بڑھاپا بھی نیا فیشن لگنے لگتا ہے۔
یہ بھی دیکھیں: سیلاب کے بعد ہیضہ، ٹائیفائیڈ، اسہال کی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ، ہیلتھ ایڈوائزری جاری
اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہر سال کہتی ہوں اب بس، لیکن پھر بھول جاتی ہوں اور شو میں واپس آجاتی ہوں۔
2015 میں جینیفر اینسٹن نے کہا تھا کہ وہ بوٹوکس آزما چکی ہیں اور اپریل 2025 میں بتایا تھا کہ روزانہ کی ورزش ان کے دن کا لازمی حصہ ہے۔