جویریہ سعود بھی راکھی ساونت کی گرویدہ ہو گئی

Sep 04, 2023 | 22:27:PM
جویریہ سعود بھی راکھی ساونت کی گرویدہ ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اور معروف ٹی وی میزبان جویریہ سعود بھی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی گرویدہ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے والی بھارتی متنازع اداکارہ راکھی ساونت عرف فاطمہ نے عمرہ ادائیگی کے بعد خود کو نامحرم سے دور رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر معتدد ویڈیو کلپس گردش کررہے ہیں جس میں راکھی ساونت کو مختلف عبایا میں ملبوس ایک منفرد لُک میں دیکھا جاسکتا ہے۔

 مذکورہ ویڈیو کلپ میں راکھی بار بار لوگوں پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے مرد صحافیوں کو خود سے دور رہنے اور انہیں نہ چھونے پر خبردار کرتی  دکھائی دے رہی ہیں،جبکہ اداکارہ کو یہ کہتے بھی سنا گیا کہ "میرے سر پر اب اللہ اور دیش کی جنتا کا ہاتھ ہے تو کوئی میرا کچھ بگاڑ نہیں سکتا، دوسری جانب راکھی کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ ’میرے عبایا پہننے سے مجھے بالی وڈ میں کام نہیں ملے گا اس بات کو میں غلط ثابت کرنا چاہتی ہوں۔"

ان سب معاملے کی بعد کئی لوگ راکھی پر تنقید کرتے نظر آئے تو کسی نے انکے اس بدلاؤ پر تعریف کی، اس فہرست میں پاکستانی اداکارہ جویریہ سعود بھی شامل ہیں جو راکھی کی تعریف کرتی نظر آئیں۔

جویریہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لوگوں کو راکھی کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں میں شامل ہونے کی ہدایت کردی۔

پوسٹ کے کیپشن میں جویریہ کا کہنا تھا کہ"دنیا میں زیادہ تر لوگ ہمیشہ دوسروں میں کچھ نہ کچھ غلط دیکھتے ہیں، اگر آپ بھی ایسا کرتے ہیں  تو آئیے ایک ایسا ٹول بنائیں جس سے دوسروں کو ایک بہتر انسان بننے کا موقع ملے"۔

جویریہ کا کہنا تھا کہ  "حقیقی اور روحانی تعلق آپ کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ آپ کون ہیں۔ اس کی ضرورت ہے کہ آپ وہ بنیں جو آپ ہیں۔ کم از کم وہ خود کو بدلنے کی کوشش کر رہی ہیں"۔ 

جویریہ کی پوسٹ کے بعد کئی صارفین انکی حمایت میں بات کرتے نظر آئے اور راکھی کی اس مثبت تبدیلی پر انکے لیے ڈھیروں دعائیں بھی کیں۔

واضح رہے کہ  راکھی ساونت نے دوران عمرہ اپنے شوہر عادل خان درانی کے کیے گئے تمام مظالم کو بیان کرتے ہوئے  کعبہ کے سامنے روتے ہوئے کہا تھا کہ "اللہ تمیں برباد کردے تم نے مجھے کہاں لا کر کھڑا کردیا"۔