وفاقی وزیر گوہر اعجاز سے اطالوی سفیر کی ملاقات،تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال

Sep 04, 2023 | 22:09:PM
وفاقی وزیر گوہر اعجاز سے اطالوی سفیر کی ملاقات،تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)   نگراں وفاقی وزیر تجارت و صنعت و پیداوار ڈاکٹر گوہر اعجاز  سے اطالوی سفیر ایچ ای آندریاس فیریریز  نے ملاقات کی ، دونوں ممالک کے مابین  تجارتی تعلقات کو  فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزارت تجارت کے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد میں منعقد ہونے والی بیٹھک میں  اٹلی اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے نئی راہیں ہموار  کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی چوروں کیخلاف بھرپور ایکشن

 نگراں وفاقی وزیرگوہر اعجاز نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے   کے لیے دو طرفہ تجارت بڑھانے پر  اتفاقِ رائے کیا  اور تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ کرنے کے اپنے وژن پر بھی  مشاورت کی ہے۔

مزید دونوں فریقوں نے   ٹیکنالوجی کی منتقلی اور اسٹیل کی صنعت پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ  ساتھ  دوسرے مختلف شعبوں میں بھی ترقی کی راہیں ہموار کرنے کیلئے   تعاون کے امکانات کو بڑھانے  پر  غوروفکر کیا ہے ۔