ایشیا کپ کے بقیہ میچز پاکستان میں کرائے جائیں،پی سی بی چیئر مین کا جے شاہ سے رابطہ

Sep 04, 2023 | 11:01:AM
ایشیا کپ کے بقیہ میچز پاکستان میں کرائے جائیں،پی سی بی چیئر مین کا جے شاہ سے رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا )چیئر مین مینجمنٹ کمیٹی زکا اشرف کی جانب سے بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ سے رابطہ  کیا گیا ہے اور ایشیا کپ کے بقیہ میچز پاکستان منتقل کرنے پر بات چیت ہوئی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق چیئر مین مینجمٹ کمیٹی پی سی بی کی جانب سے  پاکستان اور بھارت کے گزشتہ میچ پر بات کی گئی ہے اور کہا گیا ہے  کہ سری لنکا میں مزید بارشوں کا امکان ہے ،سری لنکا میں موسم کی آئندہ دنوں سٹڈی کرلیں ،زکا اشرف نے میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز دے دی ،پاکستان بھارت میچز دبئی میں بھی کھیلے جاسکتے ہیں ،ایشا کپ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے بارش کی وجہ سے اس کو متاثر نہ  کیا جائے ،سری لنکا میں موسم کی صورتحال خراب ہونے کی صورت میں پاکستان میں میچز کروانے پر غور کیا جائے ، جے شاہ کا  کہنا ہے کہ ہم صورتحال پر غور کرلیتے ہیں  ۔

یہ بھی پڑھیں :شاہین آفریدی نے ڈی ویلیئرز کو غلط ثابت کر دیا