رستم پاکستان انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے لئے کوالیفائی کرلیا

Sep 04, 2021 | 15:52:PM
رستم پاکستان انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے لئے کوالیفائی کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

     ( مانیٹرنگ ڈیسک) رستم پاکستان انعام بٹ  ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں ترکی کے ریسلر کوشکست د ے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق  انعام بٹ نے ترکی کے ریسلر کو 3۔1 سے شکست د ی ۔ سیریز میں رستم پاکستان انعام بٹ نے پہلے مقابلے میں یوکرین کے پہلوان کو تین صفر اور یونان کے پہلوان کو بھی تین صفر سے شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ ورلڈ بیچ ریسلنگ میں انعام بٹ پہلے بھی تین بار گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی جی آئی ایس آئی کی قیادت میں فوجی وفد کابل پہنچ گیا