پاک جنوبی افریقہ سیریزکیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

Oct 04, 2025 | 10:17:AM
پاک جنوبی افریقہ سیریزکیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ سیریز میں رنجن مدوگالے کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے، راڈنی ٹکر اور کرسٹوفر براؤن پہلے ٹیسٹ کے آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔

دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں  کرسٹوفر براؤن اور سائقَت شرف الدولہ آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔

مزید پڑھیں:ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو 10 وکٹ سے ہرادیا

پہلے اور دوسرے ٹی ٹونٹی میں محمد آصف اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ تیسرے ٹی ٹونٹی میں راشد ریاض اور فیصل خان آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔

پہلے ون ڈے میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔

 دوسرے ون ڈے میچ میں ایلکس وارف اور احسن رضا آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔

 تیسرے ون ڈے میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور فیصل خان آن فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے تینوں ون ڈے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے