حکومت مخالف تحریک ,عمران خان نے کارکنوں کے ساتھ حلف اٹھالیا

Oct 04, 2022 | 21:21:PM
 حکومت مخالف, تحریک ,عمران خان, کارکنوں ,حلف , وزیر اعلیٰ ہاؤس
کیپشن: عمران خان ودیگر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیراعظم وتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں حکومت مخالف تحریک کیلئے کارکنوں کے ساتھ حلف اٹھالیا۔

 پشاور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں آزادی تحریک میں حصہ لینے سے متعلق تقریب ہوئی جس میں عمران خان نے کارکنوں کے ہمراہ تحریک میں بھرپورحصہ لینے کا حلف اٹھایا۔

سابق گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے حلف لیا۔ عمران خان کے علاوہ وزیراعلیٰ محمود خان، پرویز خٹک اورعلی امین گنڈا پور نے بھی حلف اٹھایا۔

 حلف کا متن میں  پارٹی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ہم آئین پاکستان کی پاسداری اور حفاظت کریں گے،  جہاد سمجھ کر حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کریں گے، حقیقی آزادی مارچ کی کامیابی کے لیے ہر قربانی دیں گے۔