وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری جمعرات کو جرمنی کے دورے پر روانہ ہوں گے

Oct 04, 2022 | 16:41:PM
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری جمعرات کو جرمنی کے دورے پر روانہ ہوں گے
کیپشن: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محسن الملک، اسلام آباد) دفترخارجہ کے ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری 7 اکتوبر کو جرمنی کے دورہ پر روانہ ہوں گے۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں وزیر خارجہ اہم ملاقاتیں کریں گے۔ یہ بلاول بھٹو کا بطور وزیرخارجہ جرمنی کا پہلا دورہ ہوگا جو وہ اپنے جرمن ہم منصب کی دعوت پر کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: مفتاح اسماعیل سے ایک اور اہم عہدہ واپس لے لیا گیا

دورے میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال کے حوالے سے بھی اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ اس سے قبل وزیرخارجہ کا دورہ یورپ ملک میں سیلابی صورتحال کے باعث ملتوی کیا گیا تھا۔