خوشدل شاہ کو ’’پرچی‘‘ پکارے جانے پر امام الحق خود میدان میں آگئے

Oct 04, 2022 | 10:53:AM
خوشدل شاہ کو ’’پرچی‘‘ پکارے جانے پر امام الحق کو اپنا دور یاد آگیا
کیپشن: امام الحق اور خوشدل شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) خوشدل شاہ کو ’’پرچی‘‘ پکارے جانے پر امام الحق کو اپنا دور یاد آگیا۔

انگلینڈ سے سیریز کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آخری میچ میں مڈل آرڈر بیٹر ایک بار پھر ناکام ہوئے، ناراض تماشائیوں کی طرف پرچی، پرچی کی آوازیں سنائی دیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیم پہلے راؤنڈ سے باہر نہ ہوجائے، شعیب اختر نے خدشے کا اظہار کر دیا

امام الحق نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کرکٹ شائقین سے درخواست کی کہ وہ کرکٹرز پر آوازے نہ کسا کریں، ایسا کرنے سے ان کی صحت پر بْرے اثرات پڑتے ہیں، جس طرح ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں اسی طرح کی کوشش کریں، میچ کا نتیجہ کچھ بھی ہو، کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں کیوں کہ ہم آپ اور ملک کے لیے ہی کھیلتے ہیں۔

یاد رہے کہ ماضی میں امام الحق کے بارے میں بھی اسی طرح کے نعرے لگتے رہے ہیں، گذشتہ 8 میچز میں خوشدل شاہ صرف 3 بار ڈبل فیگر تک رسائی پاسکے، سب سے بڑی اننگز 29 کی انگلینڈ کیخلاف گذشتہ سیریز میں کھیلی۔