آریان کی گرفتاری ،سلمان خان کی شاہ رخ خان کے گھر آمد

Oct 04, 2021 | 19:52:PM
سلمان خان اظہار یکجہتی
کیپشن: سلمان خان ،شاہ رخ خان ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بالی وڈ  اداکار  شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد سلمان خان، شاہ رخ کے گھرپہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سلمان خان اتوار کے روز ممبئی میں واقع شاہ رخ کے گھرمنت پہنچے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) کی جانب سے آریان کی گرفتاری کے بعد سلمان کی جانب سے اچانک شاہ رخ کے گھر آمد ان کا ساتھ دینے کے لیے تھی۔ سلمان خان حال ہی میں آسٹریا سے اپنی آنے والی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کے بعد بھارت واپس پہنچے ہیں۔بھارتی  ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کے مطابق سلمان خان کا مقصد شاہ رخ خان کا احوال پوچھنا اور انہیں تسلی دینا تھا، یہ مختصر مدت کا نجی دورہ تھا جس میں پروفیشنل حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو  منشیات استعمال کرنے کے الزام میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے حراست میں لے لیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی نےممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارا تھا جس میں آریان سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا گیا۔دوران کارروائی این سی بی حکام نے آریان خان کا فون ضبط کر لیا تھا اور حکام نے بتایا  کہ آریان کے فون کی اسکیننگ کی جا رہی ہے تاکہ اداکار کے بیٹے کے منشیات کے استعمال اور خرید و فروخت میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد مل سکیں۔آج عدالت نے آریان خان کو 7 اکتوبر تک ریمانڈ پر این سی بی کے حوالے کردیا ہے۔ این سی بی حکام کے مطابق دوران تفتیش آریان خان نے انکشاف کیا کہ جب وہ امریکا اور دبئی میں تھے تو اس دوران بھی وہ منشیات کا استعمال کیا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو جیل بھیج دیا گیا