'' میرے بابا شعیب بھائی ''۔۔۔شعیب ملک کے بیٹے کی ویڈیو وائرل 

Nov 04, 2021 | 20:24:PM
شعیب ملک ،ویڈیو وائرل
کیپشن: شعیب ملک اپنے بیٹے کیساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)''میرے بابا شعیب بھائی  ''۔۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شعیب ملک اپنے بیٹے کیساتھ گاڑی پر سفر کررہے تھے اس موقع پر ان کے ساتھ کوئی خاتون بھی تھیں جو ویڈیو میں نظر نہیں آرہیں۔شعیب ملک کا بیٹا کہہ رہا ہے ''میرے بابا'' خاتون بچے سے پوچھتی ہیں'' ان کا کیا نام ہے ''شعیب ملک کا بیٹا کہتا ہے شعیب بھائی ۔۔

اس کے بعد شعیب ملک بچے سے پوچھتے ہیں آپ کے بابا کا پورا نام کیا ہے بچہ پھر کہتا ہے ''شعیب بھائی ''

یہ بھی پڑھیں:''me too ''مہم ۔۔چینی ٹینس اسٹار کاسابق نائب وزیراعظم پر جنسی زیادتی کا الزام