چینی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر۔۔فی کلو میں بھاری اضافہ

Nov 04, 2021 | 13:12:PM
چینی کی قیمت میں اضافہ
کیپشن: چینی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چینی کی ایکس ملز قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، 150 روپے فی کلو تک میں بھی فروخت ہونے لگی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کی ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو گرام چینی کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد صدر شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہول سیل میں چینی 140 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے، جبکہ اس کی ریٹیل قیمت 145 سے 150 روپے فی کلو تک ہو گئی ہے۔
لاہور کے مارکیٹ ذرائع کے مطابق تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 9 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، لاہور کی اکبری منڈی میں چینی کی فی کلو قیمت 135 روپے ہو گئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں پرچون میں چینی 140 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ہے، گزشتہ روز تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمت 126 روپے فی کلو تھی۔
کراچی میں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران چینی کی ایکس ملز قیمت 38 روپے فی کلو بڑھ چکی ہے جبکہ ایکس ملز قیمت میں اضافے کے ساتھ ہول سیلز میں چینی کی قیمت 138 روپے کلو ہو گئی۔
ادھر لاہور کی تھوک مارکیٹ میں چینی 9 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی۔
 کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا مزید اضافہ ہوا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت 124 سے بڑھ کر 129 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ 2 روز قبل کوئٹہ میں چینی 113 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی تھی۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کے ڈیلرز نے ناجائز منافع کمانے کے لئے مصنوعی قلت پیدا کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:راہول گاندھی نے بالی ووڈ کنگ سے معافی مانگ لی