بھارت کی دھمکیوں کے بعد قوم کا اتحاد مسلح افواج کیلئے تقویت کا باعث ہے: ہمایوں اختر خان

May 04, 2025 | 14:08:PM
بھارت کی دھمکیوں کے بعد قوم کا اتحاد مسلح افواج کیلئے تقویت کا باعث ہے: ہمایوں اختر خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ بھارت کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی قوم کا اتحاد ہماری مسلح افواج کیلئے تقویت کا باعث ہے،ہم افغانستان میں روس جیسی سپرپاور کو شکست دینے اور دنیا کا نقشہ بدل کے 10اسلامی ریاستوں کا قیام ممکن بنانے والے شہداء کے وارث ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے این اے 97   کا طویل دورہ کیا ، دورہ کے دوران انہوں نے  مختلف برادریوں کے عمائدین ، کسانوں اور تاجروں سے ملاقاتیں کیں ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ   اپنی خاندانی روایات کو قائم رکھتے ہوئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ہر جارحیت کا سامنا کریں گے،حلقے کے دیرینہ مسائل کے حل کے ساتھ تعمیر و ترقی کے نئے منصوبوں کیلئے بھی بھر پور کوششیں جاری ہیں اور ان شا اللہ عوام جلد مزید خوشخبریاں سنیں گے ۔

 یہ بھی پڑھیں:حسن علی دل  کی بات زبان پر لے آئے 

  انہوں نے  انتقال کر جانےوالوں کے گھروں میں جا کر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حلقے کے مسائل کے حل کیلئے بھر پو را خلاص اور نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں اور الحمد اللہ خدا کی ذات نے اس میں کامیابیاں بھی عطا کی ہیں ۔

 ہم نے حلقے میں تین سیاسی دفاتر قائم کئے ہیں جو عوام کی بھر پور معاونت میں مصروف ہیں ۔ ملاقاتوں کے دوران پاک افواج سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ اگر بھارت نے جارحیت کی تو ساری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ لڑے گی۔