ایک اوور میں 46 رنز سب کی توجہ کا مرکز بن گئے

May 04, 2023 | 12:16:PM
ایک اوور میں 46 رنز سب کی توجہ کا مرکز بن گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) بھارت میں ایک ٹی 20 میچ کے دوران بالر کو ایک اوور میں 46 رنز پڑ گئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بھارت میں ہونے والا یہ عام مقابلہ بولر کی درگت اور خراب پرفارمنس کی وجہ سے خاص بن گیا، بالر یہ اوور سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے بالنگ کوچ عمر گل سپر اسٹار شاہین آفریدی کے مداح نکلے

ٹی 20 میچ کے دوران 8 بالز پر مشتمل ایک اوور میں 46 رنز نے سب کو حیران کر دیا۔ بالر کو پڑنے والے رنز میں 6 چھکے، 2 چوکے اور دو ہی نو بالز  کے رنز بھی شامل تھے۔