عید کی چھٹیوں میں ایس او پیز پرعملدرآمد کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ

May 04, 2021 | 20:15:PM
عید کی چھٹیوں میں ایس او پیز پرعملدرآمد کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) این سی او سی نے 8 سے 16 مئی تک کاروباری مراکز، دکانیں اور سیاحتی مقامات بند کرنے کے اعلان پر عمل درآمد کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر اور قومی کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود ا لزمان کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے بھی خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں عید تعطیلات کے دوران (8 سے 16 مئی) کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس سے قبل 6 سے 18 مئی تک سیاحتی مقامات، پارکس، شاپنگ مالز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹ بند رکھنے، لوکل اور بیرون ممالک کیلئے سیاحتی مقامات کی بندش اور شمالی علاقہ جات کے راستوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
 اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے تحت کراچی میں ساحل سمندر پر بھی عوام کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے رہائیشیوں کو واپس جانے کی اجازت ہوگی جب کہ پیٹرول پمپس،میڈیکل اسٹورز، گروسری اسٹورز، بیکری اور فوڈ آئٹمز کی دکانوں کواستثنیٰ حاصل ہوگا۔
وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر قائم ہونے والی مانیٹرنگ ٹیمیں مذکورہ تمام احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی۔ یہ اقدام کورونا وبا کے تیزی سے پھیلاﺅ کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ساڑھے 7 ہزار روپے کے پرائز بانڈ پر بندش کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج