چین میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، 11 افراد ہلاک

May 04, 2021 | 10:33:AM
طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی
کیپشن: طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)چین میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے مشرقی شہر نین ٹونگ میں انڈوں جتنے اولے برسے جبکہ ہواوں کے جھکڑ نے ہورڈنگز، درخت اور کھمبے اکھاڑ پھینکے۔

مختلف حادثات میں گیارہ افراد جان سے گئے جبکہ سو سے زیادہ زخمی بھی ہوئے۔میڈیا کے مطابق ہوا کی رفتار اتنی تیز تھی کہ ایئرپورٹ پر کھڑا طیارہ بھی ہوا سے گھوم گیا۔

یہ بھی پڑھیں:    انڈونیشیا: طوفانی بارشیں، سیلابی ریلے اور لینڈسلائیڈنگ،44 افراد ہلاک