پنجاب کابینہ کی حلف برداری کل، رانا ثنا اللہ کو کونسا عہدہ ملے گا؟

پرویزرشیدمعاون خصوصی،بلال یاسین وزیرخوراک ،خواجہ سلمان رفیق سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے وزیر ہوں گے

Mar 04, 2024 | 16:06:PM
پنجاب کابینہ کی حلف برداری کل، رانا ثنا اللہ کو کونسا عہدہ ملے گا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)  پنجاب کابینہ کے پہلے مرحلے کے ممبرز کی حلف برداری کل ہوگی،پنجاب کابینہ کے ممبرز کو کال کرکے اطلاع دے دی گئی،سابق وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ کو مشیر قانون بنانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور جنگلات کی وزارت دی جائے گی، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی وزارت ملے گی،عظمی ٰبخاری اطلاعات ونشریات کی وزیرہوں گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پرویزرشیدکومعاون خصوصی،بلال یاسین کووزیرخوراک بنایاجائےگا،خواجہ سلمان رفیق سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے وزیر ہوں گے،خواجہ عمران نذیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے وزیرہوں گے،خالد ججا کو محکمہ انہار ،فیصل ایوب کوہاؤسنگ، سپورٹس،یوتھ افیئرز کی وزارت دی جائےگی،عمار احمد لغاری،سلمان نعیم،رانا سکندر حیات بھی کابینہ کا حصہ ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں : نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے حلف اٹھالیا،گارڈ آف آنر پیش