ثانیہ مرزا کی دبئی میں عاطف اسلم اور انکی اہلیہ سے ملاقات کی تصاویر وائرل

Mar 04, 2024 | 12:08:PM
ثانیہ مرزا کی دبئی میں عاطف اسلم اور انکی اہلیہ سے ملاقات کی تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی دبئی میں معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہفتے کے روز نئی تصویریں شیئر کر کے بتایا کہ وہ دبئی میں  ویک اینڈ منا رہی ہیں،دبئی میں موجود ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر نئی سٹوریز شیئر کی ہیں جن  میں  اُنہیں عاطف اسلم کا کنسرٹ انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کنسرٹ سے عاطف اسلم کی اہلیہ، سارہ سیال نے بھی اپنی انسٹاگرام سٹوری پر ثانیہ مرزا کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "اپنے پسندیدہ لوگوں کے ساتھ۔"

ثانیہ مرزا نے سارہ سیال کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اس سٹوری کو ری شیئر کیا ہے,اس تصویر میں ثانیہ مرزا کو گلوکار عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔