وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں پہلا سرکاری کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان

Mar 04, 2024 | 10:49:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز نے ویلنشیاٹاؤن کے قریب سرکاری کینسر ہسپتال بنانےکااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب نےویلنشیاٹاؤن کےقریب کینسرہسپتال کی مجوزہ سائٹ کاجائزہ لیا،وزیراعلیٰ مریم نوازکوکینسر ہسپتال کی سائٹ کے  بارے میں بریفنگ دی گئی۔
 مریم نواز نے کینسر ہسپتال کے لئے دنیا بھر سے بہتر ین سپشلسٹ ڈاکٹر بلانے کی ہدایت دیدی ،مریضوں کے تیمارداروں کیلئےہوٹل بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن نے پہلے ہی دن طبل جنگ بجا دیا،شہباز شریف بڑی مشکل میں پھنس گئے

وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب میں کینسر ہسپتال  بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے پہلے سرکاری ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔