صدر آصف علی زرداری طویل دورہ لاہور مکمل کرکے اسلام آباد روانہ

Jun 04, 2025 | 21:14:PM
 صدر آصف علی زرداری طویل دورہ لاہور مکمل کرکے اسلام آباد روانہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)صدر مملکت آصف علی زرداری 12 روزہ دورہ لاہور مکمل کر کے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔گورنر پنجاب نے صدر مملکت کو الوداع کیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے 12 روز گورنر ہاوس لاہور میں قیام کیا۔ ائیرپورٹ پر  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے صدر مملکت کو الوداع کیا۔صدر مملکت نے اپنے لاہور میں اپنے قیام کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف سمیت وفاقی وزراء، پیپلز پارٹی کے رہنماوں اور جیالوں سے ملاقاتیں کیں۔صدر زرداری نے اپنےاس طویل دورہ لاہور  کے دوران پنجاب کی قیادت کو پارٹی کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں:خوشخبری۔۔رواں برس اقوام متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل میں پاکستان کا نمایاں کردار ہوگا