اشتہاری ومفرور ملزموں کو پکڑنے میں رکاوٹ بننے والا ٹرانسپورٹر گرفتار

Jun 04, 2025 | 15:47:PM
اشتہاری ومفرور ملزموں کو پکڑنے میں رکاوٹ بننے والا ٹرانسپورٹر گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور میں بغیر شناختی کارڈ کےمسافر بس کے ٹکٹ جاری کرنے پرپولیس نےمعروف ٹرانسپورٹر کو گرفتار کرکےریکارڈ قبضہ میں لےلیا۔

پولیس کےمطابق کارروائی نیازی اڈا پرکی گئی،معروف ٹرانسپورٹر اور یوٹیوبر مسافروں کو شناختی کارڈ کے بغیر بس کے ٹکٹ فراہم کر رہا تھا،8 جعلی شناختی کارڈوں پر پوری بس کےمسافروں کی انٹری رنگے ہاتھوں پکڑی گئی،پولیس نے تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا ۔

پولیس کےمطابق اشتہاری ومفرورملزموں کی گرفتاری کیلئےٹریول ایک سافٹ ویئراستعمال کیاجاتا ہے،نیازی بس سروس پرسافٹ ویئرمیں جعلی انٹریاں کی جارہی تھیں۔

پولیس کےمطابق سواریوں کی شناخت چھپانے سے اشتہاری یا دہشت گردوں کوسہولت کاری مل سکتی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہےکہ اشتہاری ومفرورعیدکےدنوں میں آبائی گھروں کوسفرکرتےہیں،ہماری کوشش ہے کہ جو ملزم ہیں ان کو پکڑ کر جیلوں میں بند کریں۔