شہر قائد میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

Jun 04, 2025 | 09:45:AM
شہر قائد میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے قائد آباد، شاہ لطیف، بھینس کالونی میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 3.1  اورگہرائی 80 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ  رات 2 بج کر 8 منٹ پر محسوس کیا گیا،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  زلزلے کا مرکز ملیر سے 10 کلومیٹر دور مشرق میں تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:فیصل آباد سے افسوسناک خبر آگئی

علاقہ مکینوں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شدید نوعیت کے تھے،زلزلے کے باعث کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ کراچی شہر میں اتوار سے وقفے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جارہے ہیں اور اب تک تقریباً 22 بار شہر میں زلزلہ آیا ہے۔

 اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر نے بتایا کہ یہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہونے سے آرہے ہیں، یہ فالٹ لائن اب معمول پر آنے کے عمل سے گزر رہی ہے تاہم مزید ایک ہفتے تک معمولی شدت کے زلزلے آسکتے ہیں۔