مہوش حیات کی مس مارول کے پریمئیر شومیں دبنگ انٹری۔ ویڈیو وائرل

Jun 04, 2022 | 11:38:AM
 مہوش حیات کی مس مارول کے پریمئیر شومیں دبنگ انٹری۔ ویڈیو وائرل
کیپشن: مہوش حیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)لاس اینجلس میں ہونیوالے  مس مارول سیریز کے ریڈ کارپٹ پریمیئر میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور ثمینہ احمد  کی انٹری نے  مداحوں کو حیران کر دیا۔

پریمیئر کے موقع پر معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور ثمینہ احمد بھی دیگر فنکاروں کے ہمراہ وہاں نظر آئیں۔تقریب میں شرمین عبید چنائے  بالوں میں گجرے کے ساتھ سادہ سفید شلوار قمیض میں نظر آئیں۔

اس موقع پر مہوش حیات کو نیلے رنگ کے مغربی لباس میں دیکھا گیا جبکہ ثمینہ احمد نے مشرقی لباس کا انتخاب کیا اور سادہ سیاہ ساڑھی پہنی۔

The cast of #MarvelStudios #MsMarvel pic.twitter.com/UKCtoWVcD9

یہ بھی پڑھیں: معیشت بچانی ہے تو اسحاق ڈار کو واپس لاؤ۔۔سوشل میڈیا پر مطالبہ زور پکڑ گیا

واضح رہے کہ والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے مارکیٹنگ کے صدر اسد ایاز نے مس مارول کی کاسٹ کی ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں پاکستانی اداکارائیں بھی موجود نظر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایک اور استعفیٰ وزیر اعظم کے پاس پہنچ گیا