کویت:مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

Jun 04, 2022 | 09:06:AM
زلزلہ،کویت سٹی،شدت،لوگ
کیپشن: ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کویت کے مختلف علاقوں میں ہفتے کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، کویتی فائر فورس کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔

کویتی میڈیا کے مطابق کویت کے مختلف علاقوں میں ہفتے کی صبح زلزلہ محسوس کیا گیا، کویتی فائر فورس کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے بجلی اور پٹرول کے بعد سوئی گیس بھی مہنگی کردی

مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے، کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ متحد عرب امارات کے سنٹر میٹرولوجی کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔