اسٹاک ایکسچنج :نیا سنگ میل عبور ،انڈیکس نے پہلی بار 1 لاکھ 32 ہزار کا ہندسہ پار کرلیا 

Jul 04, 2025 | 10:35:AM
 اسٹاک ایکسچنج :نیا سنگ میل عبور ،انڈیکس نے پہلی بار 1 لاکھ 32 ہزار کا ہندسہ پار کرلیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان اسٹاک ایکسچنج نے نیا سنگ میل عبور کرلیا،ہنڈریڈ انڈیکس نے پہلی بار 1 لاکھ 32 ہزار کا ہندسہ پار کرلیا 

ہنڈریڈ انڈیکس میں 1421 پوائنٹس کا اضافہ  ہو گیا،ہنڈریڈ انڈیکس 132108 کی سطح پر پہنچ گیا۔
 پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار کا بلند ترین سطح پر اختتام  ہوا،ہنڈریڈ انڈیکس نے پہلی بار 1 لاکھ 32 ہزار کا ہندسہ پار کرلیا 

ہنڈریڈ انڈیکس 1262 پوائنٹس  اضافے سے  132108 کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز  کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 717 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار 404  پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

  یہ بھی پڑھیں:جہاز سے سانپ نکل آیا ، عملے کی دوڑیں لگ گئیں

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 342 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 30 ہزار 686 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ مارکیٹ میں مسلسل تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا رجحان مستحکم ہو رہا ہے، جس سے آئندہ دنوں میں مزید بہتری کی توقع ہے۔