کرپشن الزامات، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کل انٹی کرپشن میں طلب

Jul 04, 2023 | 21:20:PM
کرپشن الزامات، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کل انٹی کرپشن میں طلب
کیپشن: بشریٰ بی بی (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خرم شہزاد) انٹی کرپشن نے اپنے گاؤں میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے الزامات پر چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹی کرپشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل5 جولائی کو طلب کرلیا، ترجمان نے بتایا کہ بشریٰ بی بی پر اپنے گاؤں میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن کےالزامات پر طلب کیا گیا ہے۔

ترجمان انٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی پر من پسند ٹھیکیداروں کو غیرقانونی طورپر ٹھیکے دلانے کا الزام ہے، اس لیے بشریٰ بی بی کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنا مؤقف دیں۔

یہ بھی پڑھیے: پشاور ،تحریک انصاف کا صوبائی سیکٹریٹ بند کردیا گیا

ترجمان نے کہا کہ انٹی کرپشن نے طلبی کا نوٹس زمان پارک اور بنی گالا کی رہائشگاہوں پر چسپاں کیا گیا ہے اور بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس وکلاء علی بھٹہ اور اویس کو بھی وصول کرایا گیا ہے۔

بشریٰ بی بی کو انٹی کرپشن اوکاڑہ آفس میں کل طلب کیا گیا ہے تاہم عدم پیروی یا غیر حاضری پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔