گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر۔۔با رشوں کی پیشنگوئی

Jul 04, 2021 | 20:12:PM
گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر۔۔با رشوں کی پیشنگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹرنگ ڈیسک)گرمی کے ستا ئے شہریوں کیلئے اچھی خبرہے کہ محکمہ موسمیات کی جا نب سے پنجاب کے بیشتر علاقوں، کے پی کے، کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان کے بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق  آئندہ  تین سے چار روز تک مطلع ابر آلود رہے گا۔گزشتہ روزلاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد کے قریب رہا۔

پی ڈی ایم اے  نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو جانی و مالی نقصان سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔لیسکو کی جانب سے مون سون کے دوران بجلی کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات ترتیب دے دیئے گئے ہیں تاکہ صارفین کو بجلی سے متعلق دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پوٹھوہار،قصور، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاء الدین، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر آندھی، گرد آلود ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یا د رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:خاتو ن کے ہا ں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش۔۔نرسز کی چیخیں نکل گئیں