آسٹریلوی ٹیم کا 23سال بعد دورہ پا کستان ۔۔اہم شخصیت نےمخالفت کر دی

Jul 04, 2021 | 18:57:PM
آسٹریلوی ٹیم کا 23سال بعد دورہ پا کستان ۔۔اہم شخصیت نےمخالفت کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ما نیٹر نگ ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا 23سال کے بعد اگلے سال فروری میں پاکستان کا دورہ شیڈول ہے مگر آسٹریلیا کے سابق کپتان سٹیو سمتھ نے مخالفت کر دی ۔

سٹیو سمتھ نےکہا کہ بر صغیر کا دورہ ہمیشہ چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے ۔ بر صغیر میں سیریز جسمانی ، ذہنی اور جذباتی طور پر تھکا دیتی ہے جبکہ آسٹریلیا کو بر صغیر میں اگلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے 8میچزکھیلنے ہیں۔آسٹریلیا کو دوسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چار میچز بھارت، دو پاکستان اور دو سری لنکا میں کھیلنے ہیں ۔

سٹیو سمتھ نے کہا کہ اگلا فیوچر ٹور پروگرام سخت ہے۔ ایشیز سیریز کے بعد برصغیر کا دورہ آسان نہیں۔برصغیر میں کھیلنا ایک چیلنج ہو اہے۔

یا د رہے کہ آسٹریلیا نے آخری مرتبہ 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ منال خان کی طبیعت بگڑ گئی ۔۔ہسپتال داخل