بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی مل گئی

بابراعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کاکپتان بنا دیا گیا ہے۔پی سی بی ترجمان

Mar 31, 2024 | 10:09:AM
پی سی بی  کی جانب سے بابراعظم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)سابق کپتان بابر اعظم کو دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی مل گئی۔ 

پی سی بی ترجمان کے مطابق بابراعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کاکپتان بنا دیا گیا۔  

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سمیت 71 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قیادت کر چکے ہیں۔ جن میں پاکستان نے 42 میچز جیتے اور 23 ہارے ہیں۔ بابر اعظم 52 ٹیسٹ، 117ون ڈے، 102 ٹی 20 میں پاکستان کی نمائندگی بھی  کرچکے ہیں۔  

بابر اعظم کو شاہین شاہ آفریدی کی جگہ دوبارہ کپتانی دی گئی ہے۔ 

مزید پڑھیں:  اداکارہ صاحبہ کی حقیقی والد سے پہلی ملاقات پر والدہ کا ردعمل 

یاد رہے کہ بابر اعظم گزشتہ سال نومبر میں تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے دستبر دار ہو گئے تھے جس کے بعد پی سی بی نے شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ کا کپتان مقرر کر دیا تھا تاہم ون ڈے کے کپتان کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔