کیا فلم ’پٹھان‘ میں سجاد علی کے گانے کی دُھن چرائی گئی؟ گلوکار کا مؤقف سامنے آگیا

Jan 04, 2023 | 13:34:PM
کیا فلم ’پٹھان‘ میں سجاد علی کے گانے کی دُھن چرائی گئی؟ گلوکار کا مؤقف سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کیا شاہ رخ خان کی فلم پٹھان میں سجاد علی کے ماضی کے گانے کی دُھن چرائی گئی؟ فلم پٹھان کے وائرل گانے کی دُھن کے سجاد علی کے 25 سال پرانے گانے سے مماثلت پر سوشل میڈیا پر تبصرے شروع ہو رہے ہیں۔

ایک وڈیو میں سجاد علی نے کہا کہ انہوں نے ایک نئی فلم کا گانا سنا اور انہیں اپنا 25 سال پرانا گایا گیا گیت یاد آگیا، فلم کا نام نہ لیا لیکن اپنا گانا گا کریاد دلایا۔

سوشل میڈیا پر کسی نے کہا بالی وڈ کو پاکستان کو کریڈٹ دینا چاہیے تو کسی نے الٹا سجاد علی پر ناہید اختر کے گانے کی کاپی کا الزام دھر دیا۔

جبکہ دوسری جانب سجاد علی نے اپنے سوشل میڈیا بیان سے متعلق قیاس آرائیوں کی تردید کردی۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں گلوکار نے کہا کہ ’میں نے کب کہا بالی وڈ نے میرا گانا کاپی کیا؟ بلکہ میں نے کہا تھا کہ گانا سن کر مجھے اپنا ایک پرانا گانا یاد آگیا‘۔

لوگوں کی جانب سے تنقید کی جارہی تھی کہ انہوں نے  مہدی حسن کی غزل کاپی کی ہے، اس حوالے سے سجاد علی نے کہا کہ ’یہ غزل مہدی حسن کی نہیں احمد فراز کی ہے اور ایک غزل مختلف گلوکار اپنی اپنی دھنوں کے ساتھ گاتے ہیں‘۔