محمود خان اچکزئی کیخلاف اندراج مقدمہ پر فیصلہ محفوظ

Jan 04, 2021 | 19:08:PM
محمود خان اچکزئی کیخلاف اندراج مقدمہ پر فیصلہ محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کیخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ۔عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت نو جنوری تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کیخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج رضوان عزیز نے کیس پر سماعت کی ۔پولیس نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا۔ پولیس کی جانب سے مہلت طلب کرنے پر عدالت نے سماعت نو جنوری تک ملتوی کر دی، اس سے قبل عدالت نے اندارج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
 محمود خان اچکزئی کوطلبی کے سمن پہنچانے کیلئے پولیس نے مزید مہلت مانگی تھی ۔عدالت کا پولیس کے رویہ پر اظہار برہمی۔ درخواست گزار تنویر ارشد ایڈووکیٹ نے محمود اچکزئی کیخلاف اندراج مقدمہ کی تھی۔ محمود خان اچکزئی نے تیرہ دسمبر کے جلسہ میں پنجابیوں کیخلاف نفرت۔انگیز تقریر کی درخواست گزار عدالت نے کیس کے متعلق تحریری نوٹس جاری کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کو طلب کیا تھا تاکہ ان کاموقف بھی عدالت کے سامنے آسکے۔ مگر محمود خان اچکزئی کو عدالت کے سمن نہیں پہنچ۔