الازہر یونیورسٹی کرکٹ فائنل،پاکستان نے بھارت کو چاروں شانے چت کردیا

Feb 04, 2025 | 21:35:PM
الازہر یونیورسٹی کرکٹ فائنل،پاکستان نے بھارت کو چاروں شانے چت کردیا
کیپشن: پاکستانی طلباء نے مصر میں الازہر یونیورسٹی کرکٹ فائنل میں بھارت کو شکست دے کر سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) پاکستانی طلباء نے مصر میں الازہر یونیورسٹی کرکٹ فائنل میں بھارت کو شکست دے کر سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا۔

 جامعہ الازہر سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل پاکستانی طلبا کرکٹ ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو چاروں شانے چت کر دیا, مصر میں پاکستانی سفارت خانہ کے  ترجمان کے مطابق فائنل مقابلے میں پاکستانی سٹوڈنٹس یونین کرکٹ ٹیم نے بھارتی سٹوڈنٹس یونین کرکٹ ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی,جامعہ الازہر کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اسلامک مشن سٹی سٹیڈیم قاہرہ میں کھیلا گیا،10 اوورز کے میچ میں بھارتی سٹوڈنٹس یونین کرکٹ ٹیم نے پہلے بلے بازی کی,پاکستانی سٹوڈنٹس یونین کرکٹ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،پاکستانی طلباء کرکٹ ٹیم نے جامعہ الازہر کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل 4 وکٹوں سے جیتا۔

واضح رہے کہ جامعہ الازہر سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مختلف ممالک کے طلباء کی 8 کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

اس موقع پر پاکستانی سفارت خانہ قائرہ نے بھی پاکستانی سٹوڈنٹس یونین کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی,دیگر ممالک کی طرح پاکستانی طلبا کرکٹ ٹیم کی سرپرستی پاکستانی سفارت خانہ قائرہ نے کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 10 کے لوگو کی رونمائی کردی