نگران حکومت کے دائرہ اختیار کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کیلئے تشکیل دیا گیا بنچ تحلیل 

Feb 04, 2023 | 21:11:PM
نگران حکومت کے دائرہ اختیار کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کیلئے تشکیل دیا گیا بنچ تحلیل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )نگران حکومت پنجاب کے دائرہ اختیار کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے لئے تشکیل دیا گیا بنچ تحلیل  ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  جسٹس رسال حسن سید نے طبی بنیادوں پر  تشکیل دیئے گئے بنچ کا حصہ بننے سے معذرت کی تھی جس  کے باعث بنچ تحلیل ہو گیا ہے ۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں نیا 5رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے ، جسٹس شاہد کریم کو 5رکنی بنچ میں شامل کردیا گیا ہے ، جسٹس عابد عزیز شیخ  ،جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس عاصم حفیظ پانچ رکنی بنچ کاحصہ ہیں۔