پٹھان کی کمائی پوچھنے والے مداح اور شاہ رخ خان کے درمیان بحث سوشل میڈیا پر وائرل

Feb 04, 2023 | 19:44:PM
پٹھان کی کمائی پوچھنے والے مداح اور شاہ رخ خان کے درمیان بحث سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے پٹھان کی اصل کمائی پوچھنے والے مداح سے دلچسپ جوابی سوال پوچھ لیا , بالی ووڈ سپر سٹار کے ٹویٹ  کو ایک ہی دن میں 9 لاکھ 84 ہزار  بار لوگ دیکھ چکے ہیں، جبکہ 22 ہزار سے زائد بار لوگ لائیک کر چکے ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر اکثر شاہ رخ خان اپنے مداحوں کے ٹویٹس کا جواب دیتے رہتے ہیں، ایسے ہی ایک سوشل میڈیا صارف نے ان سے سوال کیا کہ ’پٹھان کی اصل کمائی کتنی ہے ؟ ‘جس کا جواب شاہ رخ خان نے انتہائی دلچسپ اندا ز میں دیا ہے جوکہ بہت وائرل ہو رہا ہے ۔
 شاہ رخ خان نے جواب میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 5 ہزار کروڑ پیار، 3 ہزار کروڑ تعریفیں، 3250 کروڑ جپھیاں ، 2 بلین مسکراہٹیں اور ابھی مزید گنتی جاری ہے ،  ساتھ ہی انہوں نے مداح سے پوچھا کہ تیرا اکاونٹنٹ کیا بتاتا ہے؟


 شاہ رخ خان اپنے مداحوں کیساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے جڑے رہتے ہیں اور ان کے سوالوں کا جواب بھی دیتے ہیں، ایسے ہی وہ اپنے مداحوں کیساتھ اپنے گھر ”منت“ کے ٹیرس سے اپنے مداحوں کے سامنے بھی آتے ہیں اور ان کے پیار کا جواب دیتے ہیں، پٹھان کی زبردست ریلیز کے بعد بھی انہوں نے اپنے گھر سے اپنے مداحوں کے پیار کا جواب دیا تھا۔ 

 شاہ رخ خان سے ایک اور ا ن کے مداح نے سوال کیا کہ شاہ رخ خان آپ صرف ہیرو ہی آ رہے ہیںکیا کبی آپ ہیرو ، ہیروئن کے والد کے رو پ میں بھی آ ئیں گے ، جس پر شاہ رخ خان نے رپلائی کیا کہ ’’تم بن جاو باپ ،میں ہیرو ہی ٹھیک ہوں‘‘۔


شاہ رخ خان کے ٹویٹ کو 7لاکھ 61ہزار بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ 14ہزار سے زائد بار پسند کیا جا چکا ہے ، واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے دونوں ٹویٹ آج ہی کے ہیں ۔