سول ایوی ایشن کی گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال ہونے کاانکشاف

Dec 04, 2020 | 19:40:PM
سول ایوی ایشن کی گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال ہونے کاانکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی کی قیمتی گاڑیاں غیر قانونی طور پر ایوی ایشن ڈویژن کے زیر استعمال ہونے کاانکشاف ہوا ہے، سی اے اے کی 9 سے زائد گاڑیاں ایوی ایشن ڈویژن کے افسر استعمال کر رہے ہیں، سی اے اے ہیڈ کواٹررز نے تفصیلات طلب کرلیں ۔ 
ذرائع کے مطابق ڈی جی سی اے اے کی گاڑی بھی وفاقی وزیر ہوا بازی کے زیر استعمال ہے، سی اے اے کی گاڑیوں پر ماہانہ لاکھوں روپے کا فیول استعمال ہورہا ہے، ایوی ایشن ڈویژن قواعد کے مطابق صرف اپنے محکمے  یا وزارت کی گاڑیاں استعمال کر سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈی جی سی اے اے کے نام الاٹ سفید رنگ کی پراڈو جی اے 034 وزارت ہوابازی کے زیر استعمال ہے،سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن بھی سول ایوی ایشن کی دو گاڑیوں، جی اے بی 146، جی اے بی 145 پر قابض ہیں،مانیٹائیزیشن پالیسی کے مطابق بیس یا اس اسے اوپر گریڈکے افسروں کےلئے گاڑیوں کے ساتھ فنڈ بھی مختص ہے۔
سیکرٹری ایوی ایشن کے پی اے بھی سول ایوی ایشن کی گاڑی آر آئی سی 733 پر قابض ہیں،وزیر ہوابازی کے پی ایس او   بھی سول ایوی ایشن کی گاڑی اے سی زیڈ 903 پر قابض ہیں،ڈی جی سی اے اے کے پی ایس او بھی دو گاڑیاں اے جے ایچ ،52 اے ڈی ڈی 902 استعمال کرتے ہیں،ان کا موقف ہے کہ ان کے پاس ڈائریکٹر کمرشل کا بھی اضافی چارج ہے۔