بجلی چوری کیخلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبریں مسترد 

Aug 04, 2024 | 21:35:PM
بجلی چوری کیخلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبریں مسترد 
کیپشن: پاور ڈویژن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)پاورڈویژن نےبجلی چوری کےخلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبریں مسترد کردیں۔

جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بجلی چوری کےخلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، اس حوالے سےمیڈیا کےمختلف حصوں میں آنے والی خبروں کا تمام مواد من گھڑت ہے، پاور ڈویژن کی طرف سے اس حوالے سے کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔

پاور ڈویژن اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت بجلی چوری کے خلاف مہم چلا رہی ہے،مہم کیلئے تمام قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں،چوری روکنے کی مہم پر آنےوالے اخراجات قطعی طور پرصارفین سے وصول نہیں کیے جاتے۔