مرکزی کردار  کیوں نہیں ملتا؟،’’ڈانسر گرل‘‘ نورا فتیحی نے  خاموشی توڑ دی 

Aug 04, 2023 | 16:23:PM
 اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی کا بھارتی فلموں میں مرکزی کردار نہ ملنے پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ’انڈسٹری میں صرف 4 لڑکیوں کو پروجیکٹس میں مسلسل کاسٹ کیا جارہا ہے، ایسے فلم سازوں کی کمی ہے جو مجھ جیسی فنکارہ کو مرکزی کردار دے کر رسک لے سکیں۔‘
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی کا بھارتی فلموں میں مرکزی کردار نہ ملنے پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ’انڈسٹری میں صرف 4 لڑکیوں کو پروجیکٹس میں مسلسل کاسٹ کیا جارہا ہے، ایسے فلم سازوں کی کمی ہے جو مجھ جیسی فنکارہ کو مرکزی کردار دے کر رسک لے سکیں۔‘

بھارتی فلموں میں مرکزی کردار نہ ملنے پر نورا فتیحی نے بھارتی چینل کو انٹڑویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ فلمسازوں کو قائل کرنا اس لیے مشکل نہیں ہے کہ وہ ایک ڈانسر ہیں بلکہ انڈسٹری میں ایسے فلمسازوں کی کمی بھی ہے جو مجھ جیسی فنکارہ کو مرکزی کردار دے کر رسک لے سکیں۔

فلم ساز انہیں مرکزی کردار میں کاسٹ کرنے یا ان کے ساتھ کام کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ ’میں نہیں سمجھتی کہ چونکہ میں رقص کرتی ہوں اس لیے فلمساز مجھے کاسٹ نہیں کرنا چاہتے، بولی وڈ میں دیگر نامور اداکارائیں بھی خوبصورت رقص کرتی ہیں۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

نورا فتیحی کے مطابق فلم ساز محتاط انداز اپنا رہے ہیں، یہ دیکھنے کیلئے انتظار کر رہے ہیں کہ آیا وہ ایک کامیاب اداکاری کیلئے درکار تمام مختلف پہلوؤں کو پورا اُتر سکتی ہیں یا نہیں۔

نورا کا خیال ہے کہ فلمساز شاید کسی اور کا انتظار کررہے ہوتے ہیں کہ وہ پہلا قدم اٹھائے اور مجھے بطور اداکارہ کاسٹ کریں۔

View this post on Instagram

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

نورا فتیحی کا مزید کہنا تھا کہ آج شوبز کی دنیا میں مقابلہ بہت سخت ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ انڈسٹری صرف ’4 لڑکیوں‘ کو پروجیکٹس میں مسلسل کاسٹ کیا جارہا ہے۔ اگرچہ نورا نے ’4 لڑکیوں‘ کا نام نہیں لیا لیکن انہوں نے الزام لگایا کہ فلم ساز ان 4 اداکاراؤں کے علاوہ کسی کو کاسٹ نہیں کر رہے ہیں۔

نورا نے کہا کہ ’اگر صرف 4 لڑکیوں ہی فلمیں کررہی ہیں اور انہیں ہی تمام پروجیکٹ مسلسل دیے جارہے ہیں ، تو فلمساز صرف ان چاروں کو یاد رکھیں گے وہ اس سے آگے نہیں سوچیں گے۔ ’

یاد رہے کہ اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی نے 2014 میں بھارت میں ماڈلنگ، اداکاری و ڈانس کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک وہ ہندی سمیت ملالم، تیلگو اور تامل فلموں میں مختصر کرداروں سمیت آئٹم سانگ بھی کر چکی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

View this post on Instagram

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

View this post on Instagram

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

View this post on Instagram

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)