عمران خان سے تیسری شادی کی خواہش پر بشری انصاری کی ویڈیو وائرل

Aug 04, 2022 | 12:48:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ظالمہ! بشریٰ سے ہی شادی کرنی تھی تو میں مرگئی تھی کیا؟
سورس: Google
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستان کی معروف اداکارہ اور کامیڈین بشریٰ انصاری کا حال ہی میں ایک پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر  وائرل ہورہا ہے جس میں وہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق دلچسپ انداز میں گفتگو کررہی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق  سوشل میڈیا پرمقبول ہونے والی ویڈیو ایوارڈز کی تقریب کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بشریٰ انصاری اسٹیج پر موجود ہیں اور ان کے ساتھ گلوکار  عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ بھی ہیں ۔ بشریٰ انصاری  اپنے مخصوص مضحکہ خیز انداز و بیان س کی وجہ سے کافی مقبول ہے، اس ویڈیو میں بھی وہ اپنے حس مزاح کے ساتھ اپنی قابلیت کو دکھا رہی ہیں  جس سے ان کے مداح اچھے سے  واقف ہیں۔ اداکارہ اپنے برجستہ جملوں کی وجہ سے بھی خوب جانی جاتی ہیں۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ 'میں عمران خان سے مل کر پوچھوں گی کہ ظالمہ! اگر تیسری شادی بشریٰ سے ہی کرنی تھی تو میں مر گئی تھی کیا؟'

اداکارہ کی یہ بات سنتے ہی حاضرین نے قہقہے چھوڑ دیے۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین بھی اس وائرل ویڈیو سے خوب محظوظ ہوئے اور تبصرے بھی کیے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے تیسری شادی بشریٰ بی بی سے 2018 میں کی تھی۔ اس سے پہلے انہوں نے دوسری شادی ریحام خان کے ساتھ کی تھی جو زیادہ عرصہ چل نہ سکی ۔