چیئرمین سینٹ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے مشہد روانہ

Aug 04, 2021 | 10:34:AM
چیئرمین سینٹ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے مشہد روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے کیلئے دو ر وزہ دورے  پر ایران روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر دلاور خان، سینیٹر احمد خان، سینیٹر عبدالقادر بھی چئیرمین سینٹ کے ہمراہ ایران جانے والوں میں شامل ہیں۔چیئرمین سینیٹ خصوصی طیار ے کے ذریعے مشہد پہنچیں  گے۔صادق سنجرانی روزہ حضرت امام رضا پر حاضری دیں گے،چیئرمین سینیٹ ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے،وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان کی نمائندگی کیلئے چیئرمین سینیٹ کو نامزد کیا ہے،چیئرمین سینیٹ ایران کے صدر سمیت دیگر اعلیٰ سیاسی قائدین سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کرینگے۔5اگست کو چیئرمین سینیٹ ایران سے واپسی کیلئے پاکستان روانہ ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  سکول بند ہوں گے یا کھلے رہیں گے  فیصلہ آج