عباس عراغچی کے پاکستان سے متعلق بیان پر اسحاق ڈار کا والہانہ تبصرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے پاکستان کے متعلق بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔
عباس عراغچی نے آج ایکس پر ایک پوسٹ کی جس کے ساتھ ایرانی عوام کی پاکستان کے ساتھ عقیدت کا اظہار کرتی ایک ویڈیو کلپ بھی تھی۔ کیپشن مین عراغچی نے بتایا کہ ایرانی قیادت نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی غرض سے اسلام آباد آنے سے کبھی انکار نہیں کیا۔ اس ضمن میں امریکی میڈیا کی رپورٹین درست نہیں۔ ایکس پر ہی اس پوسٹ کا جواب پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دیا۔ انہوں نے کہا، میں اپنے بھائی عباس عراقچی کی وضاحت کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
اسحاق ڈار نے عباس عراغچی کی پوسٹ کو مینشن کرتے ہوئے اس پر اپنا خیرمقدمی جملہ لکھا۔ کچھ ہی گھنٹوں میں اسحاق ڈار کی مینشن پوسٹ کو ہزاروں افراد نے پسند کیا اور شئیر کیا ہے۔
Truly appreciate your clarification, my Dear Brother @Araghchi. ???????? ???? ???????? https://t.co/reptX11LQa
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 4, 2026
امریکی اخبار نے کل رپورٹ کیا تھاکہ ایران کی قیادت نے امریکی حکام سے مذاکرات کرنے کے لئے اسلام آباد آنے سے انکار کردیا ہے اور مذاکرات کی پاکستانی کوششیں اپنے انجام کو پہنچ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: ایران نے اسلام آباد میں امریکہ کےساتھ مذاکرات کرنے سے انکار کردیا؟
یہ بھی پڑھیئے: مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا: عباس عراغچی