مہنگائی کا نیا طوفان:ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
ایل پی جی کی فی کلو قیمت 500 روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی،کراچی میں ایک کلو ایل پی جی سرکاری نرخ سے 200 روپے زائد میں فروخت ہو رہی ہے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کراچی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 500 روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔
صارفین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک کلو ایل پی جی سرکاری نرخ سے 200 روپے زائد میں فروخت ہو رہی ہے۔
صارفین کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 500 روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز عبدالہادی خان کا کہنا ہے کہ سپلائی کم اور ڈسٹری بیوٹرز کو مال منہگا مل رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اوگرا اور امپورٹرز ایل پی جی کی زائد قیمت پر فروخت روکنے میں ناکام ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکارہ انورال خالد شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل