پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی ،نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 378 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل پٹرول 458 روپے 41 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جو 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔
عوامی حلقوں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی لائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی طیارہ گرائے جانے کے باوجود ایران سے مذاکرات جاری رہیں گے:صدر ٹرمپ