الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا

Apr 04, 2023 | 19:22:PM
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پنجاب میں عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے بڑی خبر سامنے آ ئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس میں پنجاب کے عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، جبکہ یہ فیصلہ بھی سامنے آیا ہے کہ الیکشن کمیشن جلد اتنخابات سے متعلق وفاقی حکومت سے رابطہ بھی کرے گا۔

آج کے ہونے والے اہم اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ گیا،الیکشن کمیشن کی متعلقہ ونگز کو پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی،الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس کل  تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے ، کل دوبارہ اجلاس ہو گا۔