ویمنز اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ: قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 5 اپریل کو کھیلے گی

Apr 04, 2023 | 11:59:AM
ویمنز اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ: قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 5 اپریل کو کھیلے گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) ویمنز اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 5 اپریل کو فلپائن کیخلاف کھیلے گی۔

   پاکستانی ٹیم ماریہ خان کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ملائکہ نور (نائب کپتان) عالیہ صادق، انمول ہیرا، اسرا خان، نقیہ علی، صنوبر عبدالستار، زہمینہ ملک، علیزہ صابر، آمنہ حنیف، انوشے عثمان، ماروی بیگ، رامین فرید، سوہا ہیرانی، مشال بھٹی، نزالیہ صدیقی، صاحبہ شیر دل، سارہ خان، صوفیہ قریشی، فاطمہ ناز، نشا اشرف اور رومیسا خان شامل ہیں۔

قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 5 اپریل کو فلپائن، دوسرا میچ 8 اپریل کو ہانگ کانگ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 11 اپریل کو تاجکستان کیخلاف کھیلے گی، تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوں گے۔

یاد رہے کہ اے ایف سی ویمنز اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ 5 اپریل سے ہسور سینٹرل اسٹیڈیم، تاجکستان میں شروع ہ گا جس میں میزبان تاجکستان، پاکستان، فلپائن اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔